امريكيوں نے عراق میں قرآن مجيد كی بے حرمتی كا اعتراف كر ليا ہے

IQNA

امريكيوں نے عراق میں قرآن مجيد كی بے حرمتی كا اعتراف كر ليا ہے

12:24 - May 18, 2008
خبر کا کوڈ: 1652875
بين الاقوامی گروپ: امريكی فوجيوں نے عراق كے شہر '' رضوانیہ '' میں قرآن مجيد كی بے حرمتی كا باقاعدہ طور پر اعتراف كر ليا ہے۔ ليكن انھوں نے مسلمانوں سے معذرت نہیں كی۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' نے '' المسلم '' سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ امريكہ كے فوجی افسر '' بيلی بانكر '' نے عراقی پوليس كی طرف سے اس توھين آميز اقدام كی وضاحت طلب كرنے پر صرف اس اقدام كی تحقيقات كا حكم دينےپر اكتفا كيا ہے۔ اس توھين آميز اقدام پر عراق كے وزير اعظم نوری المالكی كی خاموشی كو عراق كے مسلمان علماء نے تنقيد كا نشانہ بنايا ہے۔ مخفی نہ رہے كہ قرآن مجيد كی یہ بے حرمتی، قرآن مجيد اور مسلمانوں سے امريكيوں كی دشمنی كی واضح دليل ہے اور اسی دشمنی كو زندان ابوغريب میں مسلمان قيديوں سے ناروا سلوك سے ملاحظہ كيا جا سكتا ہے۔ ياد رہے كہ ۱۲ مئی ۲۰۰۸ء كو عراق كے شہر رضوانیہ میں تين امريكی فوجيوں نے قرآن مجيد كو گوليوں كا نشانہ بنايا تھا اور اس پر توھين آميز كلمات لكھے تھے۔
251566

نظرات بینندگان
captcha