ايام فاطمیہ كے موقع پر محفل عمامہ پوشی كا انعقاد

IQNA

ايام فاطمیہ كے موقع پر محفل عمامہ پوشی كا انعقاد

13:40 - May 24, 2008
خبر کا کوڈ: 1654800
اعزازی خبرنگار: ايام فاطمیہ كے موقع پر حضرت آية اللہ مكارم شيرازی كے دست مبارك سے كچھ طلاب دينی كو لباس روحانيت سے مزين كرنے كی محفل منعقد كی جائےگی۔

ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ فارس كی رپورٹ كے مطابق حضرت فاطمة الزہراء ﴿س﴾ كی شہادت كے موقع پر ايران كے قديمی شہر شيراز كی مسجد شھداء میں مجلس عزاء كا انعقاد كيا جائے گا۔ جس میں آية اللہ العظمی مكارم شيرازی كے علاوہ علماء، فضلاء اور طلاب علوم دينی كی بڑی تعداد شريك ہو گی۔ اوراس عظيم مجلس عزاء سے آية العظمی مكارم شيرازی خطاب فرمائیں گے۔ اور مجلس كے بعد اس مقام پر شيراز سے تعلق ركھنے والے طلاب حضرت آية اللہ مكارم شيرازی كے دست مبارك سے لباس روحانيت زيب تن كریں گے اور آخر میں مداح اہليبت كاظم محمدی مصائب آل محمد(ع) بيان كریں گے۔
253293

نظرات بینندگان
captcha