اس نشست میں روس كی مسلمان نامور شخصيات اور علماء كرام نے شركت كی۔ بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' نے امارات كی خبررساں ايجنسی كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس دو روزہ نشست كی افتتاحی تقريب میں روس كے سابق وزير اعظم يوگنی پريماكوف نے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اسلامی ثقافت اور تمدن نے انسانی تہذيب كو ترقی اور ارتقاء بخشا ہے ليكن بعض عناصر اسلام كی تعليمات كو غلط انداز میں پيش كر رہے ہیں جبكہ اسلام ايك مكمل ضابطہ حيات ہے ۔ اس نشست كے ديگر مقررين ادارہ آيسكو كے ڈائريكٹر '' عبدالعزيز بن عثمان التويجيری'' مجمع جہانی تقريب مذاہب كے جنرل سيكرٹری '' آيت اللہ محمد علی تسخيری'' oic میں روس كے نمائندے '' بنيامين پوپوف'' تھے۔ مقررين نے آخری چند سالوں میں روس اور دنيائے اسلام كے درميان دوستانہ تعلقات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا روس oic كا بہت بڑا حامی ہے اور روس ہميشہ بين الاقوامی محافل میں اسلامی ممالك كے مسائل اور مشكلات كی حمايت كرتا ہے۔ یہی وجہ ہے كہ دنيائے اسلام اور روس كے درميان مستحكم روابط استوار ہیں۔
264395