بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' نے ليبيا كے اخبار ''الفجرالجديد'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس مقابلے كا اہتمام ليبيا كے ادارہ اوقاف نے كيا ہے اور اس مقابلے میں شہر '' سرت'' كی۱۵ طالبات نے شركت كی۔ اس مقابلے میں شركت كرنے والی طالبات نے حفظ كامل قرآن ، حفظ ۱۵ پارے اور حفظ ۱۰ پارے كے موضوعات میں ايك دوسرے سے مقابلہ كيا۔ اس مقابلے كی اختتامی تقريب میں ليبيا كےادارہ اوقاف كے انچارج نے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اس مقابلے كی تين ممتاز طالبات ليبيا كے دارالحكومت طرابلس میں ماہ مبارك رمضان میں منعقد ہونے والے قرآنی مقابلے میں شركت كر سكیں گی۔
265439