بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' نے سعودی عرب كے اخبار '' عكاظ'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ انجمن جہانی اسلام كے ممبر '' محمد بن علی الحسنی'' نے اس نمائش كے بارے میں گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس نمائش میں پيغمبر اسلام ﴿ص﴾ كی طرف سے روم كے بادشاہ ، حاكم مصر اور حاكم حبشہ كو لكھے گئے خطوط كی نادر تصاوير كی نمائش كی جائے گی۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اس نمائش میں پيغمبر اسلام ﴿ص﴾ كی تلوار، ان كے لباس اور عمامہ كی تصاوير بھی ركھی جائیں گی۔