بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' شعبہ افغانستان كی رپورٹ كے مطابق ،افغانستان كی وزارت حج واوقاف نے اس ملك كے عوام سے اس مہينہ میں اسلامی اصولوں كی رعايت كرنے اور اسلامی تعليمات كے خلاف عمل نہ كرنے كا مطالبہ كيا ہے۔ اس وزارت خانے نے اپنے ايك بيانیے میں اس ملك كے تمام نجی ریڈيو اسٹيشنوں اور ٹيلی ويژنوں سے درخواست كی كہ وہ اپنے اپنے وقت كے مطابق اپنے ان چينلوں سے اذان نشر كریں۔
289281