بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نيوز چينل راصد سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كے مایہ ناز شيعہ دانشور " شيخ حسن الصفار" نے مسلمان علماء كی عالمی يونين كے سربراہ " يوسف قرضاوی" كے شيعوں كے خلاف بيان كو بے بنياد قرار ديتےہوئے اس كی مذمت كی ہے۔ شيخ حسن الصفار نے اس بارے میں كہا كہ یہ بہت حيرت انگيز بات ہے كہ دنيائے اسلام كے بعض مایہ ناز دينی علماء پستی میں آ كر اس قسم كے بيانات ديتے ہیں۔ صفار نے اميد ظاہر كی ہے كہ دينی علماء اور دانشوروں كو مسلمانوں كے درميان وحدت و يكجہتی كو مضبوط كرنے میں اہم كردار ادا كرنا چاہیے۔ قطيف كے امام جمعہ نے مفاد پرستی اور منفی اثرات كو انسان كے دوسرے مسلمان بھائيوں كے خلاف نفرت ايجاد كرنے كا باعث جانا ہےاور امت اسلام كی بيداری كے لیے بعض دينی علماء كے كردار كو سراہا اور اس كی قدر دانی كی ہے۔ سعودی عرب كے شيعہ عالم دين نے يوسف قرضاوی كے اس پہلے بيان كہ جس میں اس نے شيعوں پر تحريف قرآن كے قائل ہونے كی تہمت لگائی تھی پر افسوس كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ یہ بات فقط مسلمانوں میں منفی اثرات مترتب كرنے اور ان كےدرميان بغض وكينہ ايجاد كرنے كا باعث هے۔ حسن الصفارنے يوسف قرضاوی سے مطالبہ كيا كہ وہ اپنے بيان كی اصلاح كرے اور ان مسائل میں غور و فكر سے كام لے۔ سعودی عرب كے شيعہ عالم دين نے آخر میں سعودی عرب كے روزنامہ " الرياض" كی يوسف قرضاوی كے بيانات كو نشر كرنے كی وجہ سے معذرت خواہی كا شكریہ ادا كرتے ہوئے كہا كہ روزنامہ الرياض كےحقيقت پر مبنی موقف اسلامی اور قومی وحدت كا سبب ہے۔ دوسری جانب تقريب مذاہب اسلامی كی عالمی كونسل كے سيكرٹری جنرل آيت اللہ محمد علی تسخيری نے ۱۵ ستمبر كو قرضاوی كے شيعہ مخالف بيانات پر شديد نكتہ چينی كرتے ہوئے كہا كہ قرضاوی نے ايك مرتبہ پھر شيعوں پر تحريف قرآن كی تہمت لگائی ہے۔ جبكہ یہ ايك بہت بڑی غلطی ہے۔
295825