فلسطينی دانشور:قرضاوی كو عالم اسلام كے مفادات كی خاطر بات كرنی چاہیے

IQNA

فلسطينی دانشور:قرضاوی كو عالم اسلام كے مفادات كی خاطر بات كرنی چاہیے

12:20 - October 11, 2008
خبر کا کوڈ: 1696195
بين الاقوامی گروپ: فلسطين كے مایہ ناز دانشور اور اسلامی محقق " علی رشيد النجار" نے علامہ قرضاوی كے شيعہ مخالف بيانات پر شديد نكتہ چينی كرتے ہوئے ان سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ فتنہ ا نگيزی كی بجائے ايسے مسائل كے بارے میں گفتگو كریں جو عالم اسلام كے فائدے میں ہو۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' نے " معا" سائیٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ علی رشيد النجار نے اس بارے میں كہا كہ قرضاوی كے شيعہ مخالف بيانات ، وقت كے حالات كےمناسب نہیں تھے اور عالم اسلام میں فتنہ و اختلافات كی آگ بھڑكانے كے علاوہ كوئی اثر نہیں ركھتے۔ غزہ میں الازہر يونيورسٹی كے اسلامی ريسرچ كے شعبے كے بانی اور اس يونيورسٹی كےاستاد نے مسلمانوں سے اپيل كی ہے كہ وہ ان سخت حالات میں تعصب، فتنہ اور تفرقہ آميز مسائل سے اجتناب كریں۔
انھوں نے اميد ظاہر كی ہے كہ قرضاوی ، عراق میں موجود امريكہ كے خلاف جدوجہد كرنے میں اپنی تمام تر كوششوں كو بروئے كار لائیں كيونكہ اس وقت اس ملك كے مسلمانوں كی عزت و آبرو سے كھيلا جا رہا ہے۔ جب كہ قرضاوی نے اس كے بارے میں كوئی فتوی نہیں ديا ہے۔ علی رشيد النجار نے مشرق وسطی بالخصوص قطرمیں امريكی فوجيوں كےنفوذ كے مقابلے میں علامہ قرضاوی كی خاموشی پر شديد نكتہ چينی كرتے ہوے كہا كہ كيا علامہ قرضاوی مشرق وسطی میں امريكی فوجيوں كی سازشوں سے آگاہ نہیں ہیں۔
303605

نظرات بینندگان
captcha