بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق سعودی عرب كی سركاری خبرساں ايجنسی" واس" نے لكھا ہے كہ قرآن اور سنت نبوی (ص) كے سائنسی اعجاز پر سيمينار كا انعقاد قرآن اور سنت نبوی (ص) كے سائنسی ايجاز كی بين الاقوامی انجمن اور سوڈانی طلباءكی يونين كے تعاون سے كيا جا رہا ہے۔ قرآنی وسنت نبوی (ص) كے سائنسی اعجاز كی عالمی انجمن كےجنرل سيكرٹری عبداللہ بن عبدالعزيز المصلح نے اس بارے كہا كہ اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد اعلی تعليم كے ميدان میں متحرك افراد كی شناخت، اور سائنسی اعجاز سے محققين ، طلباء ، مبلغين اور آئمہ مساجد كو آشنا كرنا ہے۔
انھوں نے مزيد كہا كہ اس سيمينار میں دنيا كےمختلف ممالك جيسے سعودی عرب ، مصر، مراكش، اور الجزائز سےماہرين ، محققين اور نامور شخصيات شركت كر رہی ہیں۔ اور سيمينار كے ہمراہ يونيورسٹی میں علمی نشستوں كا انعقاد اور سوڈان كےتاريخی مقامات كا دورہ بھی ہے۔
311120