آفريقی ملك ملاوی میں اسلامی يونيورسٹی كی تاسيس

IQNA

آفريقی ملك ملاوی میں اسلامی يونيورسٹی كی تاسيس

10:10 - October 29, 2008
خبر کا کوڈ: 1702122
بين الاقوامی گروپ: ملاوی كےمسلمانوں نے اس ملك میں ايك اسلامی يونيورسٹی تاسيس كرنے كا پروگرام بنايا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ملاوی اخبار" نيا سا ٹائمز" نے لكھا ہے كہ اس ملك میں اسلامی يونيورسٹی كی تاسيس سے معاشرتی حوالے سے اچھے اثرات مرتب ہونگے۔ ملاوی میں اس اسلامی يونيورسٹی كی تاسيس كا مقصد اسلامی اصولوں كی تعليم كےلیے مناسب فضا اور اسلامی مطالعات میں اعلی مدارج پر فائز ہونے كے لیے اچھے مواقع فراہم كرنا بتايا گيا ہے۔ ملاوی میں عيسائی برادری كے تين اعلی تعليمی مراكز قائم ہیں جبكہ مسلمانوں كےلیے ايك بھی اعلی تعليمی ادارہ قائم نہیں تھا۔ مسلمان اس ملك كی ۱۳ ملين آبادی میں تيرہ فيصد ہیں۔
312005
نظرات بینندگان
captcha