مازندران میں ہفتہ حج و زيارت كی مناسبت سے قرائت قرآن كے مقابلے منعقد كیے گئے

IQNA

مازندران میں ہفتہ حج و زيارت كی مناسبت سے قرائت قرآن كے مقابلے منعقد كیے گئے

10:05 - November 05, 2008
خبر کا کوڈ: 1704747
قرآنی سرگرمياں گروپ: مازندران كے ثقافتی مركز كےہال میں ہفتہ حج و زيارت كی مناسبت سے قرائت قرآن كےمقابلوں كا انعقاد كيا گيا۔
ہفتہ حج و زيارت كمیٹی كے انچارج " صفا ر رنجبر" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے ساتھ خصوصی گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ صوبہ كے حج و زيارت كے ادارے اور قرآنی موسسہ گنجينہ كے تعاون سے ہفتہ حج و زيارت كی مناسبت سے قرائت قرآن كےمقابلوں كا انعقاد كيا گيا ہے۔ انھوں نے كہا كہ ان مقابلوں میں ۳۰ برجستہ قاريوں اور حفاظ كرام نے شركت كی۔ رنجبر نے وضاحت كی كہ ان مقابلوں میں منصفی كےفرائض سيد احمد ميری ،مرتضی خرمی اور مجيد آہنگری نے انجام دیے۔ ان مقابلوں میں علی محمد پور، سيد سجاد داشہ اور حمزہ زاہدی نے بالترتيب اول، دوم اور سوم پوزيشن حاصل كی۔
315151
نظرات بینندگان
captcha