بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے اسلام آن لائن سائٹ كے حوالے سےرپورٹ دی ہے كہ مسلمان اور عيسائی دانشوروں نے اس نشست كے اختتام پر بيانیے میں شدت پسندی سے دور مذہبی آزادی كی تاكيد كی۔ انھوں نے دولت مند ممالك سے درخواست كی كہ وہ ان ممالك كی مدد كریں جو اقتصادی بحران كا شكار ہیں اس كےعلاوہ اس بيانیے میں تاكيد كی گئی كہ مختلف ممالك میں مذہبی اقليتوں كے حقوق كا خيال ركھا جائے انہیں ہر قسم كی مذہبی آزادی ہونی چاہیے۔ اور ان كی مذہبی اقدار كی توہين نہیں ہونی چاہیے۔ ياد رہے كہ یہ نشست ۴ نومبر ۲۰۰۸ء كو ویٹيكن میں منعقد ہوئی جسمیں دنيائے كيتھولك كےرہنما پاپ بنڈيكٹ نے اپنا پيغام بھيجا۔
316838