بين الاقوامی قرآنی خبررساںايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق مسلمان طلباء كے دوسرے بين الاقوامی قرآن مقابلوں كا آغاز بنگلاديش كے قاری قرآن " محمد حميد عبداللہ" كی قرائت قرآن مجيد سےہوا جبكہ ان مقابلوں مين بنگلاديشی قاری قرآن كے بعد قرائت قرآن مجيد كرنےوالے دوسرے قاری كا تعلق يوگنڈا سے تھا۔ ياد رہے كہ مسلمان طلباء كے دوسرے بين الاقوامی قرآنی مقابلے ۱۰ نومبر ۲۰۰۸ء كو تہران میں برج ميلاد میں شروع ہوچكے ہیںجو تين دن تك جاری رہیں گےاور ان مقابلوں میں دنيا كے ۴۰ ممالك سے مسلمان طلباء شركت كر رہے ہیں۔
319152