غزہ كی پٹی كے حجاج كو ويزا جاری كرنے میں تاخير پر حماس كی سعودی عرب كی حكومت پر تنقيد

IQNA

غزہ كی پٹی كے حجاج كو ويزا جاری كرنے میں تاخير پر حماس كی سعودی عرب كی حكومت پر تنقيد

12:49 - December 04, 2008
خبر کا کوڈ: 1715790
بين الاقوامی گروپ: حماس كےنمائندہ " عاطف عدوان" نے غزہ كی پٹی كے حجاج كو ويزا جاری كرنے میں كوتاہی پر سعودی عرب كی حكومت كو تنقيد كا نشانہ بنايا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "راصد" كےحوالے سے رپورٹ دی ہے كہ جناب "عاطف عدوان" نے ۳۰ نومبر ۲۰۰۸ء كو ايك بيان میں كہا ہے كہ سعودی عرب كےغزہ كی پٹی كے ۲۲۰۰ حجاج كو اب تك ويزا نہیں ديا ہے۔انھوں نے مزيد كہا كہ سعودی عرب كےاس اقدام كے لوگوں پر بہت منفی آثار مرتب ہو رہےہیں۔ سعودی عرب كے وزير خارجہ " سعود الفيصل" نے" عاطف عدوان" كےبيان كےجواب میں كہا ہے كہ سعودی عرب كی نظر میں فلسطين كےتمام حجاج برابر ہیںاور اب تك فلسطين اور غزہ كی پٹی كے ہزاروں حجاج كو ويزا جاری كيا جا چكا ہے۔
328394
نظرات بینندگان
captcha