بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق ايرانی پارليمنٹ كے ممبر اورآشوريان مكتب كے سركردہ رہنما اور آشوريان عالمی يونين كے جنرل سيكرٹری " يوناتن بٹ كليا" نے عيد قربان كو بندگی اور انسانی سچائی كی آواز قرار ديتے ہوئے كہا كہ ايرانی حجاج كا مناسك حج انجام دينا اور قائد انقلاب كی فرمائش كے مطابق دنيائے اسلام كا تاريخی مرحلے سے گزر قرار پايا ہے۔ انھوں نے اپنے خط میں عيد الاضحی كےپر مسرت موقع پر حضرت آيت اللہ خامنہ ای كو مبارك باد پيش كی اور تمام ايرانيوں كےلیے سعادت كی دعا كی۔ انھوں نے آخر میں كہا ہے كہ ايران میں آباد اشوريان ہميشہ كی طرح اپنے دوسرے ايرانی ہم وطنوں كے شانہ بشانہ تمام ميدانوں میں ساتھ رہیں گے اور تمام ہم وطنوں كی خير خواہی كےمتمنی ہیں۔
331235