كويتی ممبر پارليمنٹ : قرآن كی طباعت میں غلطی جمع آوری كےمرحلہ میں ہوئی

IQNA

كويتی ممبر پارليمنٹ : قرآن كی طباعت میں غلطی جمع آوری كےمرحلہ میں ہوئی

12:48 - December 21, 2008
خبر کا کوڈ: 1721023
بين الاقوامی گروپ: كويتی ممبر پارليمنٹ " عسكر العنزی" نے كہا كہ قرآنی نسخہ جات میں غلطی جمع آوری كےمرحلہ میں ہوئی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق كويتی روزنامہ " الآن" نےلكھا ہے كہ عسكری العنز" نے كہا ہے كہ كويتی وزير اوقاف و مذہبی امور حسين الحريتی سےملاقات میں اس غلطی پر تبادلہ خيال كيا اور وہاں یہ طے پايا كہ مذكورہ غلطی قرآنوں كی جمع آوری كے مرحلہ میں ہوئی ہے۔ العنزی نے وزير اوقاف و مذہبی امور كا اس مسئلہ كی سنجيدگی كا احساس كرتے ہوئے كمیٹی تشكيل دينے پر انكا شكریہ ادا كيا۔ انھوں نے اس غلطی كےمرتكب افراد كا سراغ لگانے اور اس كے نتائج سے پارليمنٹ كے ممبران سے آگاہ كرنے كی اپيل كی ہے۔ وزير اوقاف كويت نے كہا كہ غلطی پر مشتمل ۳۰۰۰ قرآنی نسخہ جات تقسيم كیے گئے ہیں جن میں متعدد اشتباھات پائے جاتے ہیں۔
335427
نظرات بینندگان
captcha