بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق "صوت العراق" ويب سائٹ نے لكھا ہے كہ آيت اللہ العظمی شيخ بشير نجفی كے دفتر نے نجف اشرف سے ايك بيان صادر كيا ہے كہ جس میں غزہ كیے ستم ديدہ لوگوں كی مادی اور معنوی حمايت كو ہر مسلمان كی شرعی ذمہ داری قرار ديا ہے۔ بيان میں آيا ہے كہ عرب اور اسلامی ممالك كے درميان اسرائيل كا ناپاك وجود بے گناہوں كا خون بہا نے كا باعث نبا ہے۔ آيت اللہ نجفی نے كہا ہے كہ اسرائيل نےغزہ پر حملے كے دوران عالمی قوانين كی خلاف ورزی كرتے ہوئےممنوعہ اسلحہ استعمال كياہے اور سينكڑوں بے گناہ سويلين افراد كو موت كے گھاٹ اتار ديا ہے ۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اسرائيلی جارحيت سےبچے ، خواتين ، مساجد ، ہسپتال اور سكول تك محفوظ نہیں رہے۔ عرب اور اسلامی ممالك كے حكمرانوں پر تنقيد كرتے ہوئے آيت اللہ نجفی نے كہا كہ وہ زبانی كلامی مذمت پر اكتفا نہ كریں بلكہ اسرائيلی وحشيانہ كاروائيوں كو روكنے كے لیے عملی اقدامات كریں۔ انھوں نے تمام مسلمانوں سے اپيل كی كہ غزہ كے ستم ديدہ لوگوں كی حمايت كےلیے بھر پور كردار ادا كریں۔
347172