بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "Sana" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ روس كی كميونسٹ پارٹی نے فلسطينيوں سےاظہار ہمدردی كرتے ہوئے كہا ہےكہ ہم اسرائيلی فوجيوں كی طرف سے فلسطينی عوام كے قتل عام كی مذمت كرتےہیں۔ بيان میں كہا گيا ہے كہ اسرائيل نے پوری دنيا میں دہشت گردی كی مثال قائم كردی ہے۔ وہ غزہ كی پٹی میں نہتے فلسطينيوں كو اپنی دہشت گردی كا نشانہ بنا رہا ہے۔ كميونسٹ پارٹی نے امريكہ كو تنقيد كا نشانہ بناتے ہوئے كہا كہ امريكہ اس جنگ میں اسرائيل كی پشت پناہی كر كے بين الاقوامی قوانين كو پامال كر رہا ہے۔ كميونسٹ پارٹی نے بيان كے اختتام پرحكومت روس سے مطالبہ كيا كہ مسئلہ فلسطين كے بارے میں واضح موقف اختيار كرتےہوئے اسرائيلی جارحيت كی شديد مذمت كرے اور جنگ كے خاتمے كے لیے موثر كردار ادا كرے۔
349027