امام جمعہ نجف اشرف: وہابی علماء كی طرف سے اسرائيل كے خلاف مظاہرے كی حرمت كا فتوا افسوس ناك ہے

IQNA

امام جمعہ نجف اشرف: وہابی علماء كی طرف سے اسرائيل كے خلاف مظاہرے كی حرمت كا فتوا افسوس ناك ہے

13:18 - January 19, 2009
خبر کا کوڈ: 1732985
بين الاقوامی گروپ: نجف اشرف كےامام جمعہ " سيد صدرالدين قبانچی" نے سعودی عرب كے وہابی علماء كی طرف سے اسرائيل كے خلاف مظاہرے كی حرمت كے فتوی پر شديد تنقيد كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی " براثا" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ حجت الاسلام والمسلمين سيد صدرالدين قبانچی نے نجف اشرف میں گزشتہ ہفتے كی نماز جمعہ كے خطبوں میں سعودی عرب كے شدت پسند وہابيوں كی طرف سے اسرائيل كے خلاف مظاہرہ كرنے والوں پر كفر كے فتوے كو افسوسناك اور تعجب آور قرار ديا ۔ انھوں نے مزيد كہا كہ یہ ايك گمراہ ٹولہ ہے جو صرف اپنے آپ كو مسلمان سمجھتا ہے اور شيعہ سنی مسلمان ان كی بے بنياد باتوں پر توجہ نہیں ديتے۔ سيد صدر الدين قبانچی نے وضاحت كی كہ غزہ كا بحران صرف سياسی مسئلہ نہیں ہے۔ بلكہ غزہ كے بے گناہ مسلمان امت اسلام كا جزء ہیں اور ان كے حقوق كا دفاع مسلمانوں پر واجب ہے اس لیے مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ اسرائيل كے خلاف مظاہرے كر كے غزہ كے مظلوموں سے اظہار ہمدردی كریں۔
349451
نظرات بینندگان
captcha