برطانوی ذرائع ابلاغ نے اسرائيلی جرائم كو بر ملا كرديا

IQNA

برطانوی ذرائع ابلاغ نے اسرائيلی جرائم كو بر ملا كرديا

11:43 - January 20, 2009
خبر کا کوڈ: 1733451
بين الاقوامی گروپ: برطانیہ كے ذرائع ابلاغ نے ايك رپورٹ میں غزہ كی پٹی میں اسرائيلی جرائم اور فلسطينی عوام پر استعمال ہونے والے ممنوعہ اسلحہ سےپردہ اٹھايا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے " بی بی سی" ٹی وی چينل كے نامہ نگار " Christian Fraizier" كےحوالے سے رپورٹ دی ہے كہ غزہ كے رہائشی اور غير فوجی علاقے میں اسرائيلی ہيلی كاپٹر تين ہفتے تك مسلسل بمباری كرتے رہے اور ان حملوں كے نتيجے میں شہر رفح كا آدھا حصہ ويران ہو گيا ہے۔ لندن سے شائع ہونے والے روزنامہ گارڈين نے لكھا ہے كہ غزہ میں جو كچھ ہوا ہے وہ واضح نسل كشی تھی اور اسرائيل، غزہ كی پٹی میں جنگی جرائم كا مرتكب ہوا ہے عينی شاہدين كی رپورٹ كے مطابق غزہ میں قتل ہونے والے ۹۵ فيصد افراد غير فوجی تھے۔
350645
نظرات بینندگان
captcha