بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" " العرب آن لائن" كی رپورٹ كے مطابق بيان میں آيا ہے كہ اسرائيل كی جانب سے ۲۲ دن مسلسل حملوں كےنتيجے میں غزہ كی اسلامی يونيورسٹی ، سكول، كالجز، پبلك لائبريرياں اور متعدد علمی مراكز تباہ ہو چكے ہیں۔ بيان میں اسلامی ممالك كے سربراہوں اور مختلف بين الاقوامی تعليمی اداروں سے اپيل كی گئی ہے كہ وہ غزہ میں يونيورسٹيوں اور كالجوں كی تعمير نو میں بڑھ چڑھ كر حصہ لیں۔ اس بيان میں يونين كی تمام ركن يونيورسٹيوں سے كہا گيا ہے كہ وہ اسرائيل كی تمام يونيورسٹيوں سے ہر قسم كے روابط ختم كر دیں۔ اسلامی ممالك كی يونيورسٹيوں كی يونين ۳۳۰ يونيورسٹيوں كےباہمی اتحاد سےوجود میں آئی۔ جو علمی اور تحقيقاتی ميدان میں باہمی تعاون كے فروغ كے لیے كام كرتی ہے۔
354505