بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويت كے روزنامہ " الدار" كےحوالے سے رپورٹ دی ہے كہ كويتی پارليمنٹ میں شيعہ نمائندہ" صالح عاشور" نے كہا ہے كہ كويت میں شيعوں كو مساجد، امام بارگاہوں كی تعمير اور ديگر مذہبی رسومات كی ادائيگی میں حكومت كی طرف سے مشكلات كا سامنا ہے۔ انھوں نے مزيد كہاكہ وزارت اوقاف اور ملك كےتمام اداروں كو كويت كے شيعوں كےبارے میں سياست میں تبديلی لاكر انہیں مساجد اور امام بارگاہوں كی تعمير كی اجازت دينی چاہیے اور سنی و شيعہ كو درميان فرق كا قائل نہیں ہونا چاہیے
ياد رہے كہ كويت كی بلدیہ نے المنقف" كےعلاقے میں شيعہ مسجد كی تعمير كی اجازت دی تھی ليكن بعد میں اس مسجد كی تعمير پر پابندی لگا دی۔
357336