"يمن میں اسلامی فقہ و اصول میں جدت " كے موضوع پر بين الاقوامی كانفرنس

IQNA

"يمن میں اسلامی فقہ و اصول میں جدت " كے موضوع پر بين الاقوامی كانفرنس

11:19 - February 19, 2009
خبر کا کوڈ: 1745960
بين الاقوامی گروپ: يمن كے دارالحكومت صنعاء، میں " اسلامی تفكر میں جدت" كانفرنس كے تيسرے روز مختلف اسلامی ممالك سے آئے ہوئے علماء نے اسلامی فقہ اور اصول میں جدت كے حصول كے مختلف طريقوں اور اصولوں پر گفتگو كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے يمن كی سركاری خبررساں ايجنسی" سبا نیٹ" كے حوالے سے بتايا ہے كہ صنعا میں ہونے والی كانفرنس كے تيسرے روز كی صدارت يمن كے وزير اوقاف و اسلامی امور " حمود الہتار" نے كی۔ مدينہ اسلامی يونيورسٹی كے استاد عبدالعزيز الاحمدی نے " اسلامی فقہ اور اصول میں جدت كے موضوع پر اپنا مقالہ پيش كيا ان كے علاوہ كويت كے اسلامی اسكالر عبدالمومن شجاع الدين نے اسلامی فقہ میں جدت كے عنوان سے ، الازہر يونيورسٹی كے شعبہ تطبيقی فقہ كے استاد، فتحیۃ مشعل نے "عبادت سے متعلق فقہی احكام میں جدت " اور شام كے محقق محمد ياقوت عبدالقادر نے " موجودہ فقہ میں جدت كےنظریے" پراپنےاپنے مقالے پيش كیے۔ ان كےعلاوہ اسلامی يونيورسٹيوں كی يونين كے سربراہ احمد محمد علی سليمان اور قاہرہ يونيورسٹی كے شعبہ اسلامی الہيات كےاستاد محمد السيد الدسوقی نے بھی بالترتيب اسلام كی تبليغ جديد خطوط كی روشنی میں" اور اسلامی جدت كے لیے دينی شرائط كے عنوان سے اپنے اپنے مقالے پيش كیے۔
362959

نظرات بینندگان
captcha