الحشد‌الشعبی: تشییع رهبر شهید عراقی حکومت کی درخواست پر ہوگی

IQNA

الحشد‌الشعبی: تشییع رهبر شهید عراقی حکومت کی درخواست پر ہوگی

6:59 - July 01, 2026
خبر کا کوڈ: 3520386
ایکنا: عراق کی عوامی رضاکار فورس نے اعلان کیا ہے کہ شہید رہبر کے جسدِ خاکی کی عراق میں تشییع عراق کی حکومت کی درخواست اور سیاسی قوتوں کے باہمی تعاون و ہم آہنگی سے انجام دی جائے گی۔

ایکنا نیوز- شفق نیوز کے مطابق الحشد الشعبی عراق کے شعبۂ اطلاعات کے ڈائریکٹر مہند العقابی نے کہا کہ یہ ایک سرکاری تشییعی تقریب ہوگی جس کا انعقاد متعلقہ سرکاری اداروں کی شرکت سے کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، جو گزشتہ روز عراق کے دورے پر پہنچے تھے، نے عراق کے وزیر اعظم کے دفتر کے سربراہ اور عراق میں ایران کے شہید رہبر کی تشییع کمیٹی کے ذمہ دار احسان العوادی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات میں العوادی نے عراق اور عتباتِ مقدسہ میں شہید رہبر کی تشییع کے انعقاد کو عراقی قوم کے لیے ایک تاریخی اعزاز قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ عراق کی حکومت اور عوام اس عظیم الشان تقریب کے انعقاد کے لیے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔

اسی طرح صوبہ کربلا کے گورنر نصیف جاسم الخطابی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے کربلا کے دورے کے دوران ان سے ملاقات کی۔ کربلا گورنری کے بیان کے مطابق، دونوں فریقوں نے اس ملاقات میں شہید رہبر کے جسدِ مطہر کے استقبال اور صوبہ کربلا میں سرکاری تشییعی مراسم کے انعقاد کے لیے کی جانے والی تازہ ترین تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ تشییعی تقریب کی تیاریوں کے جائزے کے علاوہ باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بھی گفتگو کی گئی، تاکہ دونوں فریقوں کے درمیان ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنایا جا سکے اور اس اہم تقریب کے لیے ترتیب دی گئی تمام انتظامات اور پروگراموں کے بہترین نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے۔/

 

4361087

نظرات بینندگان
captcha