حكومت ارجنٹائن نے " ہولوكاسٹ " كے منكر عيسائی رہنما كو ملك بدر كر ديا

IQNA

حكومت ارجنٹائن نے " ہولوكاسٹ " كے منكر عيسائی رہنما كو ملك بدر كر ديا

12:48 - February 22, 2009
خبر کا کوڈ: 1747180
بين الاقوامی گروپ: ارجنٹائن حكومت نے برطانوی عيسائی رہنما " ريچررڈ وبليامسون " كو " ہولوكاسٹ" واقعہ كے انكار كی وجہ سے ملك بدر كر ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق سعودی اخبار " الوطن" نے لكھا ہے كہ ارجنٹائن حكومت نے كہا ہے كہ ريچررڈ كے نظريات ہولوكاسٹ كے حادثہ كے انكار پر مبنی ہیں جو كہ اس ملك كےرائج اعتقادات كے مخالف ہیں لہذا اس برطانوی عيسائی رہنما كو ۱۰ روز كی فرصت دی جاتی ہے كہ وہ ارجنٹائن كو ترك كر دے۔ ارجنٹائن كی وزارت داخلہ نے ايك بيان جاری كيا ہے جس میں ريچررڈ كو ملك چھوڑنے كے احكامات جاری كر دیے ہیں۔ وزارت داخلہ نے كہا ہے كہ ريچررڈ نے یہوديوں كے خلاف بيانات دينے سے سویڈن كےذرائع ابلاغ میں ہولوكاسٹ كے منكر مشہور ہو چكےہیں۔ لاتينی امريكہ میں آباد یہوديوں نے ارجنٹائن حكومت كے اس فيصلے كا خير مقدم كياہے۔
367128

نظرات بینندگان
captcha