شرم الشيخ میں غزہ كی تعمير نو كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

شرم الشيخ میں غزہ كی تعمير نو كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

12:07 - March 03, 2009
خبر کا کوڈ: 1751055
بين الاقوامی گروپ: ۲ مارچ ۲۰۰۹ء كو غزہ كی تعمير نو كے موضو ع پر بين الاقوامی سيمينار كا مصر كے شہر " شرم الشيخ'' میں آغاز ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے " نسيج" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس سيمينار كی افتتاحی تقريب سے مصر كے صدر " محمد حسنی مبارك" نےخطاب كيا اور سيمينار میں دنيا كے ۷۱ ممالك كے وزراء خارجہ شركت كر رہے ہیں۔ اس كے علاوہ (oic) كے سربراہ " اكمل الدين احسان اوغلو" بھی ايك وفد كے ہمراہ اس سيمينار میں شركت كر رہے ہیں۔ اس سيمينار كے شركاء تعمير غزہ كے موضوع پر بحث و گفتگو كریں گے۔ خليج فارس كونسل كے ممبرممالك كے نمائندے اور مختلف ممالك كےوزراء خارجہ اس سيمينار میں غزہ كی تعمير نو كے لیے مالی امداد كا اعلان كریں گے۔
371501
نظرات بینندگان
captcha