بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق " Coloradodaily" اخبار نے لكھا ہے كہ اس پروگرام كا مقصد دين اسلام كا درست تعارف ، اور غير مسلم طلباء كو اسلامی تہذيب و ثقافت سے آشنا كروانا ہے۔ اس پروگرام میں مشہور مسلمان رائٹر " رضا اصلان" كی تقرير بھی شامل ہے جس كا عنوان "اسلام سے خوف كا مقابلہ " ہے ۔ اس يونيورسٹی كےمسلمان طلبا كی پوری كوشش ہے كہ وہ اسلام اور مسلمانوں كے بارے میں موجود غلط تصورات كی بيخ كنی كریں اور اسلام كا درست چہرہ متعارف كروا سكیں۔
371588