بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق سعودی اخبار " دارالحياۃ" نے لكھا ہے كہ عالمی مجمع فقہ اسلامی نے ايك بيانیہ صادر كيا جس میں اسرائيلی ٹيلی ويژن كے بے شرمانہ اقدام كی بھر پور مذمت كی گئی ہے اور كہا گيا ہے كہ اس چينل كے افراد كا یہ پہلا دين اسلام كے خلاف اقدام نہیں ہے بلكہ صیہونيوں كی طرف سے انبياء كی توہين بہت ہی سابقہ ركھتی ہے۔ مجمع فقہ اسلامی نے مزيد كہا ہے كہ اسرائيل كی طرف سے پيغمبر اكرم (ص) كی اہانت اس سلسلہ كی كڑی ہے جس كے تحت وہ اسلام، مسلمانوں اور مسلمانوں كے مقدسات كی توہين كرتے چلے آ رہے ہیں۔ اس بيان میں مزيد كہا گيا ہے كہ اسرائيلی ٹی وی چينل كے اس بیہمانہ اقدام سے اديان آسمانی كے پيروكاروں كے جذبات كو ٹھيس پہنچی ہے اور اسے مسلمان اور عيسائی گروہوں نے شديد تنقيد كا نشانہ بنايا ہے۔
371566