علمائے یہود كا صیہونی حكومت كی كالونی كی تعمير كو روكنے كا مطالبہ

IQNA

علمائے یہود كا صیہونی حكومت كی كالونی كی تعمير كو روكنے كا مطالبہ

16:47 - March 07, 2009
خبر کا کوڈ: 1752881
بين الاقوامی گروپ: بعض یہودی علماء اور دانشمندوں نے اسرائيلی حكام سے قدس میں صیہونی كا لونی تعمير كو روكنے اور سرزمين فلسطين كی آزادی كا مطالبہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی عرب كے روزنامہ " الوطن" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ " سوئزر لينڈ" ، " آسٹريا"اور " جرمنی"كے ۲۳ یہودی علماء نے اعلان كيا ہے كہ ہم پوری دنيا كے یہوديوں كی طرف سے اس مطالبے كی حمايت كے منتظر ہیں۔ سوئزر لينڈ كے ايك یہودی ادارے كے سربراہ نے ۲ مارچ كو ايك پريس كانفرنس میں اعلان كيا كہ یہوديوں كے اسرائيل كے ساتھ تعلقات كی وجہ سے اسرائيل كے مظالم كی ذمہ داری بالواسطہ يا بلاواسطہ اس گروپ پر عائد ہوتی ہے۔ ان آخری ايام میں مسجد الاقصی میں صیہونيوں كی كالونی كی تعمير كے كام میں شدت ديكھنے میں آئی ہے۔
372345
نظرات بینندگان
captcha