بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق " Kuna" خبررساں ايجنسی نے كہا ہے كہ آيسسكو نے اس بيان میں مسلمان خواتين كے لیے علمی فضا فراہم كرنے كی اہميت اور خواتين كے مختلف شعبوں میں كردار كو مزيد بڑھانے كی ضرورت پر زور ديا ہے۔ اس ادارے نے اسلامی ممالك كے تمام سركاری اور غير سركاری اداروں سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ خواتين كو در پيش مشكلات كو حل كریں اور انھیں اجتماعی اور اقتصادی ميدانوں میں بھی بھر پور كردار ادا كرنے كے مواقع فراہم كریں۔ بيان میں كہا گيا ہے كہ اسلام عد ل و انصاف پر مشتمل دين ہے اور خواتين كے حقوق اور ان كے مقام كے تحفظ پر تاكيد كرتا ہے۔ " مخترع خواتين" كی تيونس میں كانفرنس اور يمن میں خواتين كے تعليمی كورسز كا انعقاد آيسسكو كی خدمات ہیں جو خواتين كے لیے انجام دی جا رہی ہیں۔
375232