لندن يونيورسٹی میں قرآنی مطالعات كے چھٹے سيمينار كا نومبر ۲۰۰۹ء میں انعقاد

IQNA

لندن يونيورسٹی میں قرآنی مطالعات كے چھٹے سيمينار كا نومبر ۲۰۰۹ء میں انعقاد

14:12 - March 12, 2009
خبر کا کوڈ: 1755277
بين الاقوامی گروپ: لندن يونيورسٹی كے افريقی اور مشرقی شعبہ مطالعات میں" قرآن : متن ،تاريخ اور ثقافت" كے موضوع پر دو سالہ قرآنی مطالعات كا چھٹا سيمينار نومبر ۲۰۰۹ء میں منعقد كيا جائےگا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا"كی رپورٹ كےمطابق لندن يونيورسٹی كے افريقی اور مشرقی شعبہ مطالعات كی ويب سائٹ نے لكھا ہے كہ اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد قرآن كےمختلف پہلوں پر تبصرہ اور قرآن حوالے سے مختلف قسم كے مطالعات كو پيش كرنا ہے۔ اسی طرح اس سيمينار میں قرآن كے عنوان پر مذہبی،فكری اور ہنری سرگرميوں كے پس منظر پر بھی تبادلہ خيال كيا جائےگا۔ یہ سيمينار مذكورہ شعبہ كے اسلامی مطالعات سنٹر كے تعاون سے منعقد كيا جائےگا۔ لندن يونيورسٹی كے شعبہ مشرقی و افريقی مطالعات كےمركز مطالعات اسلامی نےتمام محققين اور طلباء كو دعوت دی ہے كہ وہ اپنی قرآنی تحقيقات اور مضامين كا خلاصہ جون ۲۰۰۹ء تك اس مركز كو ارسال كر سكتےہیں۔ اس سيمينار میں جن عناوين پر مضامين بھيجے جا سكتے ہیں ان میں " متن قرآنی پر تحقيق ، قديم قرآنی نسخہ جات ، ماضی اور حال میں لكھی گئی قرآنی تفاسير ، قرآن اور اسلامی الہيات، قرآن اور اسلامی قوانين ، قرآن اور عرفان ، قرآن كے بارے میں فلسفی رجحانات، ماضی و حال كی ادبيات میں قرآن ، قرآن كا ترجمہ ، قرآنی فنون اور تذہيب﴿سونا كاری﴾، قرآن اورعمومی ثقافت، قرآن میں انسان شناسی اور معاشرہ شناسی كے پہلو، قرآن تعليم كےميدان میں ، عصر حاضر اور قرآن نيز قرآن كےمتعلق عصرحاضر كے مطالعات شامل ہیں۔ مندرجہ بالا مضامين میں سے منتخب مضامين كو اس يونيورسٹی كے جريدہ " قرآنی مطالعات " میں شائع كيا جائے گا۔
375411
نظرات بینندگان
captcha