بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ادارے " APP" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ پاكستان كے صدر " آصف علی زرداری" نے ۱۰ مارچ ۲۰۰۹ء كو اسلام آباد میں جشن عيد ميلاد النبی (ص) سے خطاب كرتےہوئے كہا كہ میں اس پر بركت ميلاد كے موقع پر تمام انسانوں اور بالخصوص مسلمانوں كو مبارك پيش كرتا ھوں اور خداوندمتعال سے دعا گوھوں كہ وہ ہمیں حضرت محمد (ص) كےپيروكاروں میں سے قرار دے اور ہمیں یہ توفيق دے كہ ہم ان كی تعليمات پر عمل پيرا ہوں۔ انھوں نے كہا كہ حضرت محمد (ص) وجہ تخليق كائنات اور تمام زمانوں كےانسانوں كے لیےہدايت كا چراغ ہیں۔ پاكستان كےوزير اعظم سيد" يوسف رضا گيلانی" نے بھی عيد ميلاد النبی (ص) كےاس جشن سےخطاب كرتےہوئے كہا كہ پيغمبر اسلام (ص) كی سيرت اور تعليمات انسان كی سعادت كی ضامن ہیں اور مسلمان پيغمبر اسلام (ص) كی زندگی كونمونہ بنا كر كمال انسانی تك پہنچ سكتےہیں۔ انھوں نے مسلمانوں سےدرخواست كی كہ وہ اتحاد و وحدت كے ذريعے دنيائے اسلام كو در پيش مشكلات كا مقابلہ كریں۔
376101