اسلامی يونيورسٹی "اسلام آباد" میں كتاب" سامراج شكن،بت شكن" كی تقريب رونمائی

IQNA

اسلامی يونيورسٹی "اسلام آباد" میں كتاب" سامراج شكن،بت شكن" كی تقريب رونمائی

14:13 - April 18, 2009
خبر کا کوڈ: 1766397
ثقافت و آرٹ گروپ: ۱۴ اپريل ۲۰۰۹ء كو پاكستان كے دارالحكومت اسلام آباد میں اسلامی يونيورسٹی میں كتاب" سامراج شكن ،بت شكن" كی تقريب رونمائی ہوئی۔ یہ كتاب ايرانی صدر "محمود احمدی نژاد" كی طرف سے سابق امريكی صدر جارج ڈبليوبش كو لكھے گئے خطوط پر مشتمل ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس كتاب كا " محمد علی ترمزی" نے اردو زبان میں ترجمہ كيا ہے۔ یہ كتاب ايرانی صدر كے كلمبيا يونيورسٹی میں خطاب اور سابق امريكی صدر جارج بش كو لكھے گئے خطوط پر مشتمل ہے۔ اس تقريب میں ايرانی صدر " محمود احمدی نژاد '' كا اس كتاب كی اشاعت كے حوالے سے پيغام بھی اردو زبان میں پڑھ كر سنايا گيا۔ اور سابق ايرانی اسپيكر "غلام علی حداد عادل" اور اسلامی يونيورسٹی "پاكستان" كے چانسلر " انور صديقی" نے اس تقريب میں كتاب " سامراج شكن ، بت شكن" كے متعلق تقريریں كیں۔
389154
نظرات بینندگان
captcha