اسرائيلی جارحيت كی روك تھام كے لیے بين الاقوامی برادری اپنا كردارادا كرے: عرب ليگ

IQNA

اسرائيلی جارحيت كی روك تھام كے لیے بين الاقوامی برادری اپنا كردارادا كرے: عرب ليگ

14:09 - April 19, 2009
خبر کا کوڈ: 1766850
بين الاقوامی گروپ: گزشتہ روز عرب ليگ نے بين الاقوامی برادری اور بالخصوص اقوام متحدہ سے درخواست كی ہے كہ وہ فلسطين میں اسرائيل كے غيرانسانی اقدامات كی روك تھام كے لیے موثر كردار ادا كرے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے كويت كی خبررساں ايجنسی "KUNA"كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ عرب ليگ میں انسانی حقوق كے ادارہ كے انچارج " محمود راشد" نے كہا كہ اسرائيل نے جو سلوك شہر قدس كے مسلمانوں اور اسلامی آثار سے روا ركھا ہوا ہے وہ بين الاقوامی قوانين كے مخالف ہے۔ انھوں نے كہا كہ اقوام متحدہ اور بين الاقوامی اداروں كو چاہیے كہ وہ اسرائيلی جارحيت كی روك تھام كے لیے موثراقدام كریں اور مظلوم فلسطينيوں كو جو۶۰ سال سے اسرائيل كے مظالم جھيل رہے ہیں، ان مظالم سے نجات دلائیں۔ جناب راشد نے مزيد كہا كہ بيت المقدس ايك اسلامی اور عربی شہر ہے اور اسرائيلی اقدامات كی وجہ سے اس شہر كا اسلامی تشخص ختم ہو رہا ہے۔ انھوں نے كہا كہ بيت المقدس میں اسرائيلی جارحيت كے مسئلے پر" انسانی حقوق میں عرب دائمی كمیٹی" كی آئندہ نشست میں گفتگو كی جائے گی۔
390012
نظرات بینندگان
captcha