بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے " Tradechakra" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ سيمينار ملائيشيا كی اسلامی يونيورسٹی اور اسلامی ترقياتی بينك كے باہمی تعاون سے منعقد ہو گا۔ اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد اسلامی معيشت كی ترقی كے لیے غوروفكر كرنا ہے۔ اس سيمينار میں مندرجہ ذيل موضوعات پر بحث و گفتگو كی جائےگی: اسلامی معيشت ، اسلامی بينك كاری اور مالياتی امور،oic كےممبر ممالك كی معيشت، oic كے ممبر ممالك كے درميان اقتصادی تعاون اور اسلامی معيشت و مالياتی امور كی تعليم۔
390085