بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق اس سيمينار میں تركی میں پاكستان كے سفير اور اسلامی جمہوریہ ايران كےكلچرل سنٹر كے انچارج كےعلاوہ تركی ،پاكستان، ايران، ہندوستان، انگلينڈ، جرمنی اور امريكہ كے اردو اور فارسی پروفيسرز نے شركت كی۔ اس سيمينار كے ناظم الامور" خليل توكر" نے اس سيمينار كے شركاء كا شكریہ ادا كرتے ہوئے كہا كہ شاعر مشرق علامہ اقبال نے امت اسلامی كی بيداری میں اہم كردار ادا كيا۔ اس كے بعد ہندوستانی اسكالر نے غير ملكی مہمانوں كی نمائندگی كرتے ہوئے اس سيمينار كے انعقاد پر استنبول يونيورسٹی كا شكریہ ادا كيا۔ انھوں نے كہا كہ علامہ اقبال كا تعلق صرف ہندوستان اور پاكستان سے نہیں ہے بلكہ ان كا تعلق پوری اسلامی دنيا سے ہے۔ ياد رہے كہ اس دو روزہ سيمينار میں ۳۱ آرٹيكلز پيش كیے جائیں گے۔
392798