مصر كے وزيراوقاف كی طرف سے مسلمانوں كو قدس شريف كی زيارت كی دعوت

IQNA

مصر كے وزيراوقاف كی طرف سے مسلمانوں كو قدس شريف كی زيارت كی دعوت

13:31 - April 25, 2009
خبر کا کوڈ: 1769401
بين الاقوامی گروپ: مصر كے وزير اوقاف " محمود حمدی زقزوق" نے مسلمانوں سے اپيل كی ہے كہ وہ اسرائيل پر دباؤ ڈالنے كے لیے ہر سال شہر قدس كی زيارت كو جايا كریں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے فرانس كے خبررساں ادارے " AFP" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ مصر كے وزير اوقاف جناب" محمود حمدی زقزوق"نے اپنے ايك پيغام میں مسلمانوں كو مخاطب قرار ديتے ہوئے كہا ہے كہ وہ جس طرح ہر سال خانہ كعبہ كی زيارت كے لیے مكہ جاتے ہیں اسی طرح مسجد الاقصی كی زيارت كے لیے شہر قدس جايا كریں تاكہ اسرائيل اس شہر كو فلسطين كا دارالحكومت قبول كرنے پر مجبور ہو جائے۔ مصر كے وزيراوقاف نے مزيد كہا كہ اگر مسلمان ميرے مشورے پر عمل كریں اور اسلام كے پيروكار زيارت كے لیے شہر قدس پہنچنا شروع ہو جائیں تو يقيناً دنيا مجبور ہو جائے گی كہ اس شہر كو فلسطين كا دارالحكومت تسليم كرے۔
393624

نظرات بینندگان
captcha