متحدہ عرب امارات میں اسلامی بينك كاری كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

متحدہ عرب امارات میں اسلامی بينك كاری كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

14:23 - May 17, 2009
خبر کا کوڈ: 1779440
بين الاقوامی گروپ: " اسلامی بينك كاری" كے موضوع پر انٹرنيشنل سيمينار ۳۱ مئی ۲۰۰۹ء كو دبئی میں شروع ہو گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے عرب امارات كے اخبار" البيان" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس سيمينار كا انعقاد كرنے والی كمیٹی كے سربراہ " حمد بن الشيخ احمد الشيبانی" نے اس سيمينار كے متعلق گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس سيمينار میں اسلامی اقتصاد كے پروفيسرز ،اقتصادی ماہرين، اسلامی بينكوں كے منيجرز اور مختلف اسلامی ممالك كے اسلامی مالياتی اداروں كے سربراہاں شركت كریں گے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ اس سيمينار میں " اسلامی بينك كاری" اور دنيا میں موجود اقتصادی بحران اور اسلامی بينكوں و اسلامی مالياتی اداروں پر اس كے اثرات " كے موضوعات پر بحث و گفتگو كی جائے گی۔
406316
نظرات بینندگان
captcha