صوبہ قم كے قومی ادارہ برای جوانان كے صدر " عباس جوہری" نے قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اس مقابلے كا اعلان چار ماہ قبل ہوا تھا ۔ مقررہ مدت كو اس مقابلے میں ۳۵۰۰ سے زائد افراد نے شركت كی۔ انہوں نے كہا كہ یہ مقابلہ امام خمينی (رح) كے الہی وصيت نامے سے تھا اور اس مقابلے میں جوانوں نے بھرپور شركت كی ہے۔ انہوں نے كہا كہ اس مقابلے كے انعقاد كا مقصد جوانوں كو امام خمينی (رح) كے وصيت نامے میں مذكور موضوعات سے آگاہ كرنا ہے۔
ياد رہے كہ اس میں شركت كرنے والے ممتاز افراد كو قرعہ اندازی كے بعد قيمتی انعامات ديئے جائیں گے۔
413790