ایکنا نیوز- المیادین نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی داخلی سلامتی ادارے (شین بیٹ) کے سابق اہلکار "آمیت آسا" نے شہید رہبر آیت اللہ سید علی خامنہای کی تشییع جنازہ کی تقریب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس مراسم میں شریک ہونے والے لوگوں کی غیر معمولی تعداد ایران کی قوت اور اس کے عوامی اثر و رسوخ کو ظاہر کرتی ہے۔
انہوں نے اسرائیلی چینل آئی 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: اس تقریب میں ایک بہت بڑا مجمع شریک ہوا ہے، اور یہ ایران کی طاقت کو نمایاں کرتا ہے۔
آمیت آسا نے مزید اعتراف کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حقیقتاً یہ نہیں سمجھ سکے کہ وہ کس فریق کے ساتھ معاملہ کر رہے ہیں، اور مشرقِ وسطیٰ میں اپنے حالیہ تجربات کے باوجود وہ ایک غلط راستے پر گامزن ہیں۔
4362319