بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے روزنامہ " VATAN" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ گزشتہ روز بيلجيئم میں پارليمانی انتخابات ہوئے جن میں ڈيموكریٹك پارٹی كے ركن " ماہ نور" مسلمان باحجاب خاتون ۱۰ ہزار سے زائد ووٹ ليكر كاميابی حاصل كی ہے۔ تركی نژاد " ماہ نور" نےتركی كے اخبار " وطن" كو انٹرويو ديتے ہوئے كہا كہ اسلامی حجاب بيلجيئم كے سركاری قوانين سے كسی قسم كا تضاد نہیں ركھتا اور ميرا پردہ ميری سياسی اور سماجی سرگرميوں میں حائل نہیں ہے۔ " ماہ نور" نے مزيد كہا كہ میں نہیں چاہتی كہ پردے كے مسئلے كو ذرائع ابلاغ كی تنقيد كا موضوع بناؤں میں چاہتی ہوں كہ بيلجيئم كے قوانين كے مطابق كام كروں اور اس ملك كے قوانين میں پارليمنٹ میں اسلامی حجاب كے ساتھ راحل ہونے میں كوئی ممانعت نہیں ہے۔ اس نے وضاحت كی اس وقت بيلجيئم میں اسلامی پردہ كوئی مسئلہ نہیں ہے۔ اور ڈيموكریٹك پارٹی ميرے كام سے مطمئن ہے۔
418370