بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے متحدہ عرب امارات كے اخبار " البيان" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ عراق پارليمنٹ میں اوقاف اور دينی امور كے كمشن نے اپنے ايك اعلامیے میں ذكر كيا ہے كہ اس سيمينار میں عراق اور دنيا كے مختلف ممالك كی نامور مذہبی شخصيات شركت كریں گی اور اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد مختلف اديان كے پيروكاروں كے درميان گفتگو ، صلح اور امن و آشتی كی ثقافت كا فروغ ہے۔ سعودی عرب كے شدت پسند وہابی مفتيوں كی طرف سے اہل تشييع كے قتل كے جواز كے فتووں كے بعد عراق كے وزير اعظم " نوری المالكی" كی اپيل پر سيمينار منعقد ہو گا۔
431493