بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كے اعزازی نامہ نگار نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ان افراد نے قم میں جامعۃ المصطفی (ص) العالمیہ، قرآن شائع كرنے والے مركز اور امام خمينی (رح) كے گھر كی وزٹ كی ہے۔ اس كے علاوہ ان افراد نے حرم حضرت فاطمہ معصومہ (س) كی بھی زيارت كی ہے۔
ياد رہے كہ تہران میں منعقدہ ۲۶ویں بين الاقوامی قرآنی مقابلے ۱۹ جولائی ۲۰۰۹ء كو عيد مبعث كے دن شروع ہوئے اور ۲۴ جولائی كو ختم ہوئے۔ ان مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ايران كے قراء اور حفاظ كی شركت كے علاوہ انڈونيشيا ، مصر، تركی، عراق اور يمن كے قراء اور حفاظ نے شركت كی۔
439664