افغانستان كی تعليم قرآن فاؤنڈيشن كی طرف سے ايران كی قرآنی سرگرميوں كی قدردانی

IQNA

افغانستان كی تعليم قرآن فاؤنڈيشن كی طرف سے ايران كی قرآنی سرگرميوں كی قدردانی

13:49 - August 06, 2009
خبر کا کوڈ: 1810215
قرآنی سرگرمياں گروپ: افغانستان كی تعليم قرآن فاؤنڈيشن نے قرآنی ثقافت كے فروغ كے سلسلے میں كابل میں ايرانی كلچرل سنٹر كی كوششوں كو سراہا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق افغانستان كی تعليم قرآن فاؤنڈيشن نے افغانستان میں قرآنی ثقافت كےفروغ كے سلسلے میں كابل میں ايرانی كلچرل سنٹر كے انچارج" ناصر جہانشاہی" كو تشكر كے طور پر شيلڈ پيش كی۔
ياد رہے كہ افغانستان كے تعليم قرآن فاؤنڈيشن نے حال ہی میں ايرانی كلچرل سنٹر كے تعاون سے " قرآنی تعليم كی جديد روش " كے موضوع پر ايك كتابچہ بھی شائع كيا ہے۔ اس كتابچے میں قرآن مجيد كی تعليم كے قواعد اور ديگر دينی مسائل كو اختصار اور طلباء كی ضرورت كو مدنظر ركھتے ہوئے بيان كيا گيا ہے۔
443861

نظرات بینندگان
captcha