تركی كے شہر "حكيم خان" میں قرآنی مقابلوں كا انعقاد

IQNA

تركی كے شہر "حكيم خان" میں قرآنی مقابلوں كا انعقاد

13:57 - August 06, 2009
خبر کا کوڈ: 1810218
بين الاقوامی گروپ: گزشتہ روز تركی كے شہر "حكيم خان" كی مساجد میں حفظ اور قرائت قرآن كے فائنل راؤنڈ كے مقابلے منعقد ہوئے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "malatyaguncel" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ان مقابلوں كے انعقاد كے وقت تركی كی چند سركاری اور مذہبی شخصيات موجود تھیں جنہوں نے طلباء كے درميان قرآنی مقابلوں كو نزديك سے ديكھا۔ شہر"حكيم خان" كے مفتی نے ان مقابلوں كی افتتاحی تقريب میں خطاب كرتے ہوئے بچوں اور نوجوانوں كی قرآنی تعليم میں دلچسپی پر خوشی كا اظہار كرتے ہوئے وہاں پر موجود ان كے والدين كو مبارك باد پيش كی۔ انہوں نے كہا كہ آپ كے بچے قرآن مجيد كے ذريعے ترقی كی منازل كو طے كریں جو باعث خوش بختی ہے۔
ياد رہے كہ قرائت ،حفظ اور معارف قرآن كے ان مقابلوں میں ۲۱ طلباء نے شركت كی جن میں سے برتر طلباء كو انعامات ديئے گئے۔
443916

نظرات بینندگان
captcha