بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" شعبہ اردن نے روزنامہ " الدستور" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ فيسٹيول دنيائے عرب كے ثقافتی مركز "قدس" كی ياد كو تازہ كرنے كے لئے ۲۰۰۹ء كو منعقد ہوا تھا جو چاردن تك جاری رہا۔ اس فيسٹيول كے منتظم مروان الكردی نے اپنے بيان میں كہا كہ قدس شريف كے موجودہ حالات اور اس علاقے میں یہودی بستيوں كی تعمير، فلسطينيوں كو زبردستی ان كے گھروں سے نكالنے اور ان كو قدس جيسے مذہبی مقام سے محروم كرنے كی وجہ سے یہ فيسٹيول منعقد ہوا تھا۔ اس فيسٹيول میں كتابیں ، فلسطين سے مربوط تصاوير اور دوسری اشياء نمائش كے طور پر ركھی گئی تھیں۔
447972