بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق اس كتاب كے مؤلف محمد عقل نے لبنانی مؤلفين كی يونين كے سربراہ ملحم كرم سے ملاقات كرتے ہوئے اس كتاب كو تحفہ كے طور پر پيش كيا ہے۔ ملحم كرم نے اس ملاقات میں كہا ہے كہ دنيائے عرب كی لائبريريوں كو محمد عقل كی قرآنی تأليفات جيسی كتابوں كی ضرروت ہے اور ہماری دعا ہے كہ خداوند كريم ان كی توفيقات خير میں اضافہ فرمائے۔ ۳۰۰ صفحات پر مشتمل اس كتاب میں عربی رسم الخط كی پيدائش اور اس رسم الخط كی كتابت كے رائج طريقہ كار اور اس كی خوبصورتی كو مخاطب كے لئے بيان كيا گيا ہے۔ اس اسلامی تاليف میں آيا ہے كہ عربی رسم الخط ابتداء میں ايك مكمل فن نہیں تھا بلكہ عيسی (ع) كی ولادت با سعادت سے ۱۲۰۰ سال پہلے يمن كی سرزمين سبأ اور معين میں پھيلنے كے بعد یہ خط فنی اور مكتوب صورت میں سامنے آيا تھا۔
448794