بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے تركی كے روزنامہ "زمان" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ بين الاقوامی انسٹیٹيوٹ "ايشين بينكر" كے توسط سے شائع ہونے والی رپورٹ میں آيا ہے كہ اسلامی بينكوں كے سرمایہ میں بے پناہ اضافہ اس بات كی عكاسی كرتا ہے كہ اسلام كا معاشی نظام ايك كامياب نظام ہے۔
"ايشين بينكر" انسٹیٹيوٹ نے اپنی رپورٹ میں مزيد كہا ہے كہ دنيا كا معاشی بحران ہرگز اسلامی معاشی اداروں پر اثر انداز نہیں ہو سكتا اور یہ ان اسلامی مالی اداروں كے مالكين كی ايك بہت بڑی كاميابی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ايران كا نيشنل بينك ۴۵ ارب ڈالر كے سرمایہ كے ساتھ دنيا كے سب سے بڑے اسلامی بينك كے طور پر متعارف ہوا ہے۔
457871