بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے Lavie كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسٹراسبورگ يونيورسٹی كے اسلامی حقوق اور اسلام سے آگاہی كے تعليمی كورس كے انچارج "آن۔ لور زويلينگ" نے اس خبر كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس كورس كو منعقد كرنے كا مقصد مختلف مذہبی اداروں كے عہديداروں، ماہرين حقوق اور سماجی مسائل كے ماہرين كو تعليم دينا ہے اور ہمیں اميد ہے كہ ائمہ جماعت بھی اس كورس میں شركت كریں گے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ حقوق، تاريخ، سوشلزم يا سياسی علوم میں ڈگری ركھنے والے اسٹوڈنٹس بھی اس كورس میں شركت كر سكتے ہیں۔
انہوں نے آخر میں كہا ہے كہ ان شعبوں میں آرٹ اور علمی نقطہ نظر سے اسلامی اور عربی ثقافت سے آگاہی، اسلامی مكاتب فكر كے بارے میں تحقيق، تفسير قرآن كريم، اسلامی حقوق اور عربی زبان جيسے مضامين شامل ہیں۔
462704