سری لنكا كی مساجد اور دينی مدارس میں اسلامی شعائر اور قرآنی آيات كی خطاطی كا آغاز

IQNA

سری لنكا كی مساجد اور دينی مدارس میں اسلامی شعائر اور قرآنی آيات كی خطاطی كا آغاز

13:58 - September 14, 2009
خبر کا کوڈ: 1826042
قرآنی سرگرمياں گروپ: سری لنكا میں ايرانی كلچرل سنٹر، جامعۃ المصطفی العالمیہ، سری لنكا كی وزارت مذہبی امور اور امن كمیٹی كے مشتركہ تعاون سے اس ملك كی مساجد اور دينی مدارس میں اسلامی شعائر اور قرآنی آيات كی خطاطی كے پروگرام كا آغاز ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق سری لنكا میں اسلامی جمہوریہ ايران كے كلچرل سنٹر نے۱۸ مئی ۲۰۰۸ء كو اس ملك كی وزارت مذہبی امور اور اس ملك كی امن كمیٹی كے ساتھ ايك سمجھوتے پر دستخط كیے تھے جس كے تحت سری لنكا كی مساجد اور دينی مدارس میں اسلامی شعائر اور قرآنی آيات كی خطاطی اور مذہبی اور اكیڈمی مراكز میں خطاطی كی تعليم دينے كے پروگرام منعقد كیے جائیں گے۔
اس وقت سری لنكا كے مختلف شہروں منجملہ كلمبو شہر كے دينی مدرسے، احسانیہ كی مسجد، صوبہ كندی كے ماداوالا شہر كے دينی مدرسہ رحيمیہ، كلمبو شہر كے جامع مسجد الكبير، ولمپيتیھ شہر كی جامع مسجد شفاء، كلمبو شہر كی اہم جامع مسجد دژ(فورٹ مسجد)، پانا نتورہ شہر كی مباركیہ مسجد اور ديگر مساجد اور مدارس میں خطاطی كے پروگرام منعقد ہو رہے ہیں جن میں سری لنكا كے لوگ كثير تعداد میں شركت كر رہے ہیں۔
464113

نظرات بینندگان
captcha